سوات، سوات میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں مکان کی چھت گرنے سے گیارہ سالہ لڑکی اور ان کی بہن زخمی، تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے میں لعل نامی شخص کے مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ان کی دو بیٹیان ملے تلے دب گئی ،مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے گیارہ ۔سالہ شکیلہ کو مردہ اور سات سالہ شبانہ کو زخمی حالت میں ملبہ سے نکال دیا
سوات، علاقہ گلکدہ میں چودہ سالہ بچہ دیوار سے گرکر جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق سیدوشریف کے علاقہ گلکدہ میں ذیشان ولدایلم خان دیوار سے گرکر جاں بحق ہوگیا زرائع کے مطابق ذیشان نے دیوار سے گرکر گھر کے جنگلے پر لگ جاں بحق ہوگیا ۔
مینگورہ کے علاقہ آمانکوٹ میں گھر کے اندر پریشر کوکر پھٹنے سے ایک خاتون سمیت تین بچے جھلس کر زخمی ہوگئے ،ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ آمانکوٹ میں عبداللہ نامی شخص کے گھر میں پریشر کوکر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں مسماۃ (ذ) زوجہ عبداللہ سمیت جویریا ،ابوبکر اور رحمان زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
706 total views, no views today


