مینگورہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات کے نارواں روئیے کے خلاف وکلاء کا احتجاج نعرہ بازی تھوڑ پھوڑ ، غیر معانیہ مدت تک بائیکاٹ کا اعلان ،گو شریف گو شریف کے نعرے ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات کے نارواں روئیے کے خلاف وکلاء نے ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر شدید نعرہ بازی کی ، احتجاجی مارچ کیا ، کھڑکیوں کے شیشے تھوڑے ، ڈسٹرکٹ سیشن جج کے عدالت سے غیر معانیہ مدت کے لئے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ، مشتعل وکلاء نے ڈسٹرکٹ جج کے عدالت کے باہر کھڑے ہوکر زور و شور سے گو شریف گو کے شدید نعرہ با زی کی ، بعد میں وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا
جبکہ اس موقع پر سوات بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد ظاہر ایڈووکیٹ اور خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر سید خان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیشن جج مسائل ختم کرنے کے بجائے مسائل پیدا کررہے ہیں ، عوام اور وکلاء کی ناک میں دم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہماراا حتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک موجودہ سیشن جج کو یہاں سے تبدیل نہیں کیا جا تا ، انہوں نے سیشن جج پر بہت سے الزامات بھی لگائیں ، واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے غیرقانونی احکامات نہ ماننے پر انتہائی ایماندار سول جج شوکت علی کا تبادلہ چترال کیا تھا اور ایک حکم پر ان کی عدالت کو تالہ لگا یا گیا اور منٹوں میں ان کے عدالت میں پڑھی مقدمات دوسری عدالتوں میں راوانہ کردی گئی تھی ، وکلاء انتہائی مشتعل تھے ، جمعہ کو وکلاء ان کے عدالت سے بائیکاٹ کریں گے۔
335 total views, no views today


