سوات(سوات نیوز)ڈپٹی کمشنر جنید خان کی ہدایت پر تحصیل بابوزئی میں ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظت کے لیے ٹی ایم اے بابوزئی کے اہلکار مینگورہ کے مختلف علاقوں میں fogging کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔ اور ائر کولر میں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے انھوں کے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ڈینگی وائرس پر قا بو نہیں پا یا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کو کنٹرول کر نے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔اور سوات سے ڈینگی وائرس کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔
774 total views, no views today
Comments



