بریکوٹ، بریکوٹ بازار میں انتظار گاہ کی منظوری ،بریکوٹ بازار کے کابینہ کا ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران کو خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران اور بریکوٹ بازار کابینہ صدر معراج الدین تنہا،جنرل سیکرٹر ی ساجد خان ،سینئر نائب صدر بادشاہ گل ،جمشید ،بخت روان و دیگر کے ساتھ ایک ملاقات بریکوٹ بازار دفتر میں ہوئی ۔ملاقات کے دوران ممبر صوبائی اسمبلی نے بریکوٹ تاج ملک چوک کے مقام پر مسافروں کے تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظار گاہ کی منظوری دی ۔جس پر تاجربرداری نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ بازار میں انتظار گاہ کی تعمیر سے مسافروں کو موسم کی شدت سے بچاؤ اور دیگر سہولیات ہو نے کی وجہ سے بہت اہمیت کا حامل ہو گا ۔ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران نے کابینہ کے عہدیداروں کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ بازار سوات کا مین گیٹ ہے اور اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے
672 total views, no views today


