سوات ،مینگورہ کے نواحی علاقہ نویکلے میں سوئی گیس لو پریشر کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ،جس میں عثمان آبا د ،بنڑ،نویکلے اور رحیم آباد کے عوام شامل تھے۔اس مو قع پر مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے ابن آمین،شوکت علی،رسول خان ،عبدالوہاب اور دیگر لوگو ں کا کہنا تھا۔کہ ہر دور کے حکو مت میں یہا ں کے عوام سے وعدے ہوئے ہیں۔کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ لیکن بد قسمتی سے ہمارے حکمران اس مسئلے کے حل میں مسلسل نا کا م نظر آرہے ہیں۔ اور انہوں نے کہا کہ ہمارے سوئی گیس آفسران جھوٹ پر جھوٹ بو ل رہے ہیں۔ ایک بار پھر مینگورہ کے لوگوں نے ڈی سی سوات کو درخواست کی۔تو ڈی سی سوات نے اے سی سوات اشفاق کو اینکوائری سو نپ دی کے مجھے رپورٹ دیاجائے ۔آج مورخہ 20فروری کو 12بجے اے سی سوات بشمول 2گیس ملازمین ہمراہ نو یکلے چو ک پہنچ گئے۔اور اس مو قع پر لوگوں کے مسائل سنے اور بتایاکہ جو گیس والے ہمیشہ جھوٹ بول رہے تھے۔اور آج ان کی یہ جھوٹ پکڑی گئی۔اس موقع پر اے سی اشفا ق خان نے مظاہرین سے وعدہ کیا۔کہ ایک ہفتے کے اندر اند رگیس آفسران کو بلایاجائے اور ہر حالت میں یہ ٹی بی ایس لگادیا جائے گا۔
786 total views, no views today


