سوات(سوات نیوز)سوات تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں سنگوٹہ پبلک سکول کی طالبہ انوشہ رحمان نے 1098نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، انوشہ رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کرام کی محنت سے وہ یہ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، انہوں نے کہا کہ امتحان کے لئے انہوں نے بہت زیادہ تیاری کی تھی اور یہ اُسی کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے آج پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں انسانی خدمت کے جزبے سے ڈاکٹر بنا چاہتی ہے جس کے لیے وہ اپنی محنت جاری رکھیں گی۔
1,347 total views, no views today
Comments



