سوات کے سیاحتی وادی کالام میں تیز بارش کے بعد سیلاب نکل ایا جالبنڑ کے قریب انے والے سیلابی ریلے سے کالام شاہراہ بری طرح متاثر ہوگئی ۔
ریسکیو زرائع کے مطابق صبح گیارہ بجے تیز بارش کے بعد ندی نالے نکل ائے ، کالام کے نواحی علاقہ جالبنڑ کے پہاڑی برساتی ندی میں سیلاب انے کے بعد کالام شاہراہ بند ہوگئی ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کالام شاہراہ پر سیلاب انے کے اطلاع کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی اور عارضی طور پر کالام شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، ضلعی انتطامیہ کے مطابق کالام شاہراہ کی مرمت کا کام بھاری مشینری کے ذریعے جاری ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق اج رات تک شاہراہ مکمل طور پر کھل جائے گی ۔
سوات سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواوں کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کل سے ہی پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ، پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس میں ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ۔
ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے مطابق کالام شاہراہ پر سیلاب انے کے بعد ہنگامی اقدامات بروقت اٹھا ئے گئے ہیں، ریسکیو 1122 کیساتھ ساتھ انتظامیہ بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات میں مسلسل مصروف عمل ہے۔

ڈی سی سوات جنید خان کے مطابق ضلعی انتظامیہ سیاحتی علاقوں کی مسلسل نگرانی کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ کالام میں بڑی تعداد میں سیاح موجود ہیں ۔ ان کو ہرقسم کے ہنگامی حالات سے بروقت اگاہ کیا جائے گا، ڈی سی سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔
سوات میں سال 2010 میں سب سےبڑآ اور ملکی تاریخی کا بڑا سیلاب ایا تھا، جس میں سوات کے تقریبا تمام پل بہہ گئے تھے اور امدورفت کے تمام راستے بند ہوگئے تھے، سال 2010 کے بعد سوات میں صورتحال نارمل ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے، محکمہ کے مطابق دریائے سوات سمیت پہاڑی ندی نالوں میں پانی معمول کے مطابق بہہ ﺭہا ہے.

1,062 total views, no views today



