سوات:(سوات نیوز ) واٹراینڈ سنیٹیش سوات کے ترجمان شائستہ حکیم نے ڈبلیو ایس ایس سی کے ملازمین کے احتجاجی مظاہرے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس سی سوات حکومتی قوانین کے مطابق تمام ملازمین کو تنخواہیں دے رہی ہے۔ اس میں کھبی بھی اپنے طرف سے کمی یا کوتاہی نہیں کی گئی ، تمام ملازمین کو بروقت ادائیگی کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ملازمین کا ڈبلیو ایس ایس سی سوات عملے کے خلاف نعرہ بازی افسوناک ہے تمام ملازمین اور ان کے ایسوسی ایشن کو معلوم ہے کہ ان کی تنخواہیں ٹی ایم اے فراہم کرتی ہے اس کے ساتھ بیس فیصد اضافی الاونس ڈبلیو ایس ایس سی دے رہی ہے اس کے ساتھ ملازمین کو قانون کے مطابق الاونس اور اخراجات دی جاتی ہے ، چونکہ پچھلے تین مہینوں سے ٹی ایم اے ادارہ ڈبلیوا یس ایس کو پرانے طریقہ کار کے مطابق ادائیگی کررہی ہے اس وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں پرانے ہی ہے جوں ہی ٹی ایم اے کے طرف سے بقایاجات اور نئے قوانین کی مطابق ادائیگی ہوئی تو ڈبلیو ایس ایس سی تمام ملازمین کو اسکے مطابق ادائیگی کریگی ۔
482 total views, 2 views today