سوات(سوات نیوز)مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ قمبر میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوات نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ہے، رحیم اباد پولیس کے مطابق قمبر میں جی ٹی روڈ پربارات میں شامل تیز رفتار موٹر کارنے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ، جس سے محمد یار ولد محمد عارف سکنہ مینگورہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی عارف اللہ شدید زخمی ہوگئے جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر کار شخص کیخلاف ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
542 total views, 2 views today
Comments