سوات(سوات نیوز)ڈی جی فوڈاتھارٹی شاہ رخ علی خان کے خصوصی ہدایات پر ضلع سوات میں عوام کو معیاری اور صاف خوراک کی فراہمی کیلیے رات کو بھی کاروائیاں شروع کردی گئ۔ تحصیل بابوزئی میں ایک ریسٹورنٹ کو ممنوعہ اشیاء کی خوراک میں استعمال اور انتہائی ناقص صفائی پر سیل کیا گیا جبکہ مالک کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی۔ علاوہ ازیں گلشن چوک. رحیم آباد. اور قمبر میں انسپکشنز کیے گئے۔ ناقص صفائی, فوڈسیفی اور حفضان صحت کے اصولوں کے خلاف کام کرنے والوں کو جرمانہ بھی کیا گیا۔ جبکہ خوراک سے وابستہ نئ کاروبار کو اصلاحاتی نوٹسس جاری کئے گئے۔ ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم کے مطابق اب روزانہ کی بنیاد پر رات کو بھی کاروائیاں ہونگی تاکہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ فوڈسیفی قوانین کے خلاف وارزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیگی۔ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں 0946721071 پر رابطہ کریں۔
605 total views, 2 views today