چمن: تاج روڈ پر زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں بچہ جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ چمن کے تاج روڈ پر شہری علاقے میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریب کھیلتا ہوا بچہ موقع پر جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاج روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے قریب کھڑی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا
جب کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا۔
326 total views, no views today
Comments


