سوات(سوات نیوز)ضلع سوات تحصیل کبل گراونڈ میں زلمی کلیوال کرکٹ لیگ خیبرپختونخوا ٹورنامنٹ اختتام پذیر، صوبہ بھر سے کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ میں سوات نے ٹرافی اپنے نام کرلیا ضلع سوات کبل گراؤنڈ کے خوبصورت اور پر فضاء مقام میں منعقد ہونے والے زلمی کلیوال کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ سوات اور وزیرستان کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سوات نے وزیرستان کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئیں ٹورنامنٹ منتظمین کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد علاقے میں امن اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا فائنل میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھے اور میچ سے بھر پور لطف اندوز ہوئے۔
1,207 total views, no views today



