سوات،سوات پولیس کی مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن ، متعدد افراد گرفتار ، منشیات سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس سوات نے سوات کے مختلف علاقوں طاہر اباد، یخ کوہے، اینگروڈھیری ، مرغزار ٹاؤن سمیت اس پاس کے علاقوں میں سرچ اپریشن شروع کردیا، سرچ اپریشن میں تین مختلف پولی سٹیشنوں نے حصہ لیا جس میں پولیس سٹیشن بنڑ، رحیم آباداور مینگورہ شامل تھے، سرچ اپریشن ڈی پی او کی ہدایت پر شروع کی گئی
جس کی نگرانی ڈی ایس پی صدیق اکبر میں جاری رہی، سر چ اپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث چودہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا،جن میں چار افراد مشتبہ بھی ظاہر کئے جارہے ہیں،ان افراد سے ایک پستول دس کارتوس سمیت قبضہ لیا گیا، جبکہ ادھا کلو چرس بھی پولیس نے برآمد کرلیا، پولیس نے گرفتار افراد پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
390 total views, no views today


