کبل،کوئٹہ کوئلہ کان حادثہ میں جاں بحق سوات ہزارہ کے رہائشی کو بروقت گھر پہنچا کر ایم این اے ڈاکٹر عباد اور وزیر اعظم کے مشیر انجنئیر امیر مقام نے تحصیل کبل کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کبل کے صدر عبد الغفور اور عثمان غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کوئلہ کان حادثہ میں سوات ہزارہ کا رہائشی عظیم خان ولد سردار جاں بحق ہوئے تھے جس کو گھر پہنچانے کے لئے ایم این اے ڈاکٹر عباد اور انجنئیر امیر مقام نے سر توڑ کوششیں کی
گذشتہ شب رات 12بجے ایم این اے ڈاکٹر عباد میت کے ہمراہ ہزارہ پہنچے اور لاش کو ورثاء کے حوالہ کیا انہوں نے کہا کہ انجنئیر امیر مقام اور ڈاکٹر عباد کے اس ہمدردانہ اقدام کو تحصیل کبل کے عوام نے بے حد سراہا جبکہ مرحوم عظیم کے بچوں سمیت غمزدہ خاندان نے خوب دعائیں کی یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کوئلہ کان میں حادثہ کے دوران 8مزدور جاں بحق ہوئے تھے جس میں سوات ہزارہ کا رہائشی عظیم بھی شامل تھا جس کو پیر کے روز ہزارہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
411 total views, no views today


