سوات (سوات نیوز) امیر جماعت مینگورہ شہر محمد امین نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ موجودہ حکمرانوں نے مدینہ کے ریاست کے نام پر دھوکہ کیا، مہنگائی کی اصل وجہ حکمرانوں کی نا اہلی ہے، ہر قسم کی کرپشن اور بے انصافی سے پاک مُعاشرہ کے قیام کیلئے قُرآن وسنت سے راہنمائی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جماعت اسلامی مینگورہ شہر کے زیر اہتمام ماہانہ درس قُرآن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیخ القرآن مولانا مسیح گل بخاری نے درس قُرآن دیتے ہوئے کہا کہ دُنیا وآخرت کی کامیابی سیرت صحابہ کو اپناکر حاصل کی جاسکتی ہے، قُرآن وسنت کی تعلیمات قرب الٰہی کا ذریعہ ہے نوجوان آگے بڑھ کر قُرآن وسنت کی نفاذ کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
626 total views, no views today



