پشاور(سوات نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پارٹی کے مرکزی صدر شہباز شریف اور انکی فیملی کو برطانیہ کی عدالت میں منی لانڈرنگ مقدمہ میں بری ہونے اور انکے منجمند اکاؤنٹس کھولنے کے فیصلہ کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا ہے انہوں نے شہباز شریف سے اسلام أباد میں ملاقات کی اور لندن کی عدالت کے فیصلہ پر مبارکباد دی اور خوشی کے اظہار کے طور پر اپنی طرف سے گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے کارکنوں کے سر فحر سے بلند ہوگئے ہیں انہوں نے منجمد اکاونٹس کھولنے کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو عوام کی خدمت سے روکنے کے لئے من گھڑت اور بے بنیاد مقدمے بنائے گئے مقدمے ریت کی دیواریں ثابت ہوگئی ہیں۔
انجینئر امیر مقام کا کہا کہ برطانوی عدالت کا فیصلہ نہ صرف شریف فیملی و مسلم لیگ ن بلکہ پوری پاکستانیوں کے لئے خوشی کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ یہ سچ اور حق کی فتح کا پیغام ہے اور جھوٹوں کے منہ پر بڑا تمانچہ اور شکست وریحت کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریح فیصلہ نے پاکستانی سیاست میں نئی سمت مرتب کی ہے جس سے واضح ہوگیا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عالمی سطح پر سروخرو ہوگئی ہے اور سیاسی و زاتی مقاصد کے لیے جھوٹا پروپیگنڈہ کر نے والے عناصر نہ صرف بے نقاب ہوئے بلکہ قومی اور عالمی سطح پر رسوا بھی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید جوش و جزبہ اور محنت سے عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لیگی قیادت کے خلاف جھوٹ پر مبنی بیانیہ کو ھمیشہ مسترد کیا ہے۔
اس موقع پر دونوں قائدین نے ملکی مجموعی صورتحال اور پارٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی کی۔ اس موقعہ پر شہباز شریف نے امیر مقام کی أمد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔
878 total views, no views today



