سوات(سوات نیوز)فوڈاتھارٹی ٹیم کی سوات کے داخلی راستے پر ناکہ بندی مردہ مرغیاں اور جعلی دیسی گھی برآمد۔
ڈی سی سوات اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہدایات پر سوات کے داخلی راستوں پر بھی ناکہ بندیاں شروع کردی گئی۔
رات گئے صبح تک داخلی راستے لنڈاکے کے مقام پر ناکہ بندی کی گئ۔ کئ گاڑیوں سے مردہ مرغیاں برآمد کی گئ جوکہ موقع پر ضبط کےگئے۔مالکان کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کےتحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ایک اور کاروائی میں گاڑی سے بھاری مقدار میں جعلی دیسی گھی بھی برآمد کیا گیا۔
علاوہ ازیں دودھ کے ٹینکرز بھی جدید مشینری کے ذریعے چیک کئےگئے۔ ساتھ میں خوراک کی رسائی سے وابستہ گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ بھی جاری رہا۔
ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم کے مطابق داخلی راستوں پر باقاعدگی سے فوڈسیفی کے ٹیمز تعینات ہونگے تاکہ سوات کے عوام کو معیاری اور صاف خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے..
612 total views, no views today



