مینگورہ ، ریجنل اخبارات کو ان کا جائز حق دیا جائیگا ، ریجنل دفاتر کے بحالی کا مسئلہ سٹینڈنگ کمیٹی میں پیش کرونگا ، ان خیالات کا اظہار ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے سوات پریس کلب میں سوات ایڈیٹر کونسل کے اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں رشید اقبال ، قاسم خان ، شاہد علی ، پرویز عالم پاپا اور افتخار علی نے شرکت کی ، اجلاس میں رشید اقبال نے فضل حکیم خان کو ریجنل اخبارات کے مسائل سے آگاہ کیا ، ریجنل انفارمیشن دفاتر کے بحالی اور ریجنل اخبارات کو اشتہار ات نہ ملنے اوراشتہارات کے ویلو بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی ، فضل حکیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت عوام کو ان کے حقوق دینے کیلئے عمل پیرا ہے اور اپنے دوسالہ دور حکومت میں کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کے بالادستی کو یقینی بنایا ہے ، ریجنل اخبارات کے مسائل سے انہوں نے کہا کہ ریجنل دفاتر کے بحالی اور اشتہارات کے فراہمی کیلئے سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس جو 27 فروری کو اسمبلی ہال میں ہورہا ہے مسائل پیش کرونگا اور ریجنل اخبارات کے جائز حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤنگا ۔
676 total views, no views today


