کبل، سوات حلقہ پی کے 82میں پاکستان تحریک انصاف کا گراف بتدریج بڑھ رہا ہے منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کے قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے گولڈن دیولئی کے سرگرم سیاسی شخصیات تور لعلی،محمد ایاز،اکبر زیب،سمیع اللہ،شاہ روان،امجد،اسماعیل،ابرار،عالمزیب،زرباز خان،حمید اللہ،سمیع الرحمن اور دیگر نے خاندانوں سمیت مختلف پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس حوالے سے گرلز پرائمری سکول گولڈن میں شمولیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی،پی ٹی آئی سوات جی ایس سعید خان،یوسی دیولئی صدر محمد رسول خان،باچا حسین ،حمید خان آف توتانوبانڈئی،اقبال بلند،ڈاکٹر رحمدل شاہ،کریم داد،علی شاہ کالاکلے،عمر خان،محمد شیر علی خان سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منسٹر ڈاکٹر امجد علی اور سعید خان نے کہا کہ پاکستان کے 67سالہ تاریخ میں حکمرانوں نے حسب استطاعت قومی دولت بے دریغ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا جبکہ الیکشن کے دوران سبز باغ دکھانے والے مفاد پرستوں نے کامیابی کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عیش و عشرت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مسائل کے انبار جمع ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں خصوصا اے این پی کے پانچ سالہ دور اقتدار میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرکے ممبران اسمبلی نے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا ہے حتی کہ متاثرین کے نام آئے ہوئے امداد اور این جی اوز کے پیکجز میں غریبوں کو یکسر نظر انداز کرکے سب کچھ ہڑپنے کے بعد ڈھکار تک نہیں لی جس کا بدلہ گذشتہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے لے کر عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سابقہ تمام ادوار پر بھاری ہے جہاں پر بلا امتیاز اجتماعی عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے کر تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے انشاء اللہ پی ٹی آئی کے پانچ سالہ دور اقتدار پورا ہونے کے بعد کوئی بھی مسلہ باقی نہیں رہے گا انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دے کر بلدیاتی انتخابات میں خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار دیانتدار افراد کا انتخاب کریں انہوں نے کہا کہ یو سی دیولئی میں کروڑوں کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال مزید ایک کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ڈاکٹر امجد علی نے گولڈن اور نصرت گرلز پرائمری سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر سمیت سٹاف کی کمی کو پورا کرنے،سم دیولئی گولڈن مین راستہ پختگی کے لئے10لاکھ روپے کی فراہمی،عنقریب مزید تین عدد نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب،آئندہ اے ڈی پی میں کالاکلے شاہ ڈھیرئی روڈ کی پختگی کو شامل کرنے سمیت پانی اور دیگر مسائل فوری طور حل کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے یقین دلایا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پی ٹی آئی میں عزت و احترام دیا جائے گا اجتماع سے محمد رسول خان ،نثار ،ڈاکٹر رحمدل شاہ،عمر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
650 total views, no views today


