سوات(سوات نیوز)اسلامی جمعیت طلباء مینگورہ مقام کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں “سید مو دودی ؒ”کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے نا ظم صو بہ اسلامی جمعیت طلبہ کلیم اللہ معتمد صو بہ حلیم با چا،حمید الحق اور دیگر مقررین نے مو لانا مو دودی کے حیا ت وخدمات پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ مو لانا مو دودی ایک مجدد،مفکر،داعی اور عظیم اسلامی سکا لر تھے مقررین نے کہا کہ مو لانا چا ر سال تک ہند وستان کے مسلمانوں کا ترجمان رسالا الجمعیت کا ایڈ یٹر رہے انہو ں نے 23سا ل کی عمر میں عالم کفر کا مقا بلہ کر تے ہوئے الجہا د فی الاسلام کے نام سے ایک شا ہکا ر تنصیف لکھی۔انہو ں نے اسلا می نظا م کا تصور اس دور میں اور حکو مت سے ما یو س ہو چکے تھے انہوں نے بیک وقت سیکو لرزم، کمیو نزم،سر ما یہ دار انہ نظام منکر ین حدیث اور قا دیا نیوں کا مقا بلہ کیا فتنہ قا دیا نیو ں کی سر کو بی کے لئے انہوں نے ایک بہترین تنصیف ”قا دیا نی”مسئلے کے نام سے لکھی جس کی بنیا د پر مو لانا مو دودی پا بند سلاسل کیے گئے لیکن وہ اس وقت بھی ڈٹے رہے اور جر ات وبہا دری کے سا تھ وقت کے فر عو نوں کا مقابلہ کیا مقررین نے کہا کہ انہوں نے اپی پو ری زند گی کا نچور تفہیم القران میں تحریر کی۔کا نفرنس میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کا رکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
536 total views, no views today



