سوات ، سوات میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہڑتال جاری، احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ، مسافروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ، بارش میں مسافر خوار ہوتے رہے ، مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں قائم ٹرانسپورٹ اڈوں میں ہوکا عالم ، تفصیلات کے مطابق بلا جواز جرمانوں کے خلاف سوات میں لوکل ٹرانسپورٹروں نے پبلک ٹرانسپورٹ بند کرکے پہیہ جام ہڑتال کی جس سے مسافروں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا ، ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر خائستہ باچا نے مٹہ ، کبل اور دیگر اڈوں کا دورہ کیا اور ہڑتال پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال جاری رہے گی ، انہوں نے کہاکہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ، ابھی تک کسی حکومتی نمائندے نے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا جس پر ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ادھر نیک پی خیل ٹرانسپورٹروں کا کبل میں احتجاجی مظاہرہ ، انتظامیہ پر شدید تنقید کی گئی ،مسئلہ حل نہ ہوا تو ہڑتال جاری رہے گا نیک پی خیل ٹرانسپورٹ کی مکمل ہڑتال رہی ، پہیہ جام اور مسافر خوار ہونے لگے ، ٹرانسپورٹروں کا کبل میں ناروا جرمانوں کے خلاف مظاہرہ ، ضلعی انتظامیہ کے خلاف دل کی بھڑاس نکال لی ، ممبران اسمبلی نے مسئلے کا حل تلاش نہ کیا تو ٹرانسپورٹ کا ہڑتال مزید وسیع ہوسکتا ہے ، منگل کے صبح سے ٹرانسپورٹ نیک پی خیل کے سڑکوں سے غائب ہونے کے باعث بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ، ٹرانسپورٹ کے جائز مطالبات منظور نہ ہوئے تو بھرپور قوت کامظاہرہ کرینگے ۔
704 total views, no views today


