سوات ، سوات کے تحصیل مٹہ میں نجی سکول کے قریب بم برآمد ، سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر بم کوناکارہ بنا دیا مٹہ پولیس سٹیشن کے مطابق مٹہ بازار کے قریب نجی سکول سوات ماڈل پبلک سکول گراؤنڈ میں بم کے موجودگی کے اطلاع پر سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم کو ناکارہ بنا دیا ، بی ڈی ایس سکواڈ کے مطابق دیسی ساختہ بم کا وزن ایک کلو گرام تھا جو سکول کے قریب گراؤنڈ میں پڑا ہوا تھا ، جس کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ بم کو حال ہی میں نصب کیا تھا یا بم مخدوش حالات کے دوران نصب کیا گیا تھا
674 total views, no views today
Comments


