مینگورہ(ناصرعالم)علاقہ گاڑی ڈاگئی کے عوام نے جیل کیلئے اپنی زیرکاشت اراضی اوررہائشی آبادی پر سکشن فور کو مسترکردیا،محکمہ ریونیونے بغیر کسی سروے ہماری زمینیں کوڈویژن کی سطح پر تعمیر ہونے والی جیل کیلئے منتخب کیاہے جو ہمیں کسی بھی صورت منظورنہیں حکومت اپنے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرکے اراضی مالکان کی بے چینی اورپریشانی دور کرے،اس حوالے سے گذشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ گاڑی میں فضل معبودبابوکی قیادت میں اراضی مالکان کا جرگہ ہوا جس کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ زیرکاشت اراضی ہے جہاں پر باغات،کھیت،ٹیوب ویل اورہمارے رہائشی مکانات موجودہیں،یہاں پر مختلف قسم کی سبزیاں،پھل وغیرہ ہوتے ہیں جو ہمارا ذریعہ معاش ہیں جبکہ اراضیات کے مالکان اپنے پورے پورے خاندان کے کفیل ہیں اگر اس اراضی پر سکشن فور لگ گیا تو یہاں پررہائش پذیر افراد بے دخل ہوجائیں گے،انہوں نے کہاکہ دوردراز کے علاقوں میں بڑی بڑی زمینیں موجودہیں جہاں ڈویژنل جیل تعمیر کی جاسکتی ہے مگر ریونیوکووہ نظر نہیں آرہی بلکہ انہیں صرف ہماری رہائشی زمینیں نظر آرہی ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہمیں کسی قسم کی سہولت نہیں دی یہاں تک کہ ہم نے ٹیوب ویل بھی اپنے خرچے پر بنادئے ہیں جس سے کھیتوں سمیت لوگوں کو بھی پانی ملتا ہے،انہوں نے کہاکہ سکشن فورکے بعدیہاں پر جن لوگوں نے اپنی زمینوں میں تعمیراتی کام شروع کیا تھا ان پر وہ بھی بند کردیاگیاجس کے بعد لوگوں میں بے چینی اور پریشانی کی لہردوڑ گئی ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیل کیلئے کسی دوسری جگہ اراضی منتخب کرکے یہاں کی اراضی مالکان کی تشویش دور کرے،جرگہ میں عبداللہ،حاجی فضل وہاب،حمیداقبال،احسان اللہ،عنایت اللہ،محمد علی خان،شریف اللہ خان،فداحسین،عثمان،خورشید،فاروق شہاب الدین،افرین،ایوب خان،شیرشاہ،صاحبزادہ اوردیگر اراضی مالکان نے شرکت کی۔
944 total views, no views today



