سوات، سوات میں تیسری روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ، مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، مختلف علاقوں کے راستے برفباری کے وجہ سے بند ،ملم جبہ پولیس سٹیشن کے مطابق گاؤں تلیکرام میں بارش کی وجہ سے مٹی کا تودہ گرنے سے بخت سلطان ولدطوطا نامی شخص کی موت واقعہ ہوگئی ، مختلف علاقوں سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مالم جبہ ، سنگر ، مہوڈنڈکے راستے شدید برفباری کے وجہ سے ٹریفک کیلئے بند ہوگئے ہیں جس کے وجہ سے علاقے کے عوام اپنے گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔
سوات ،میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا نیاسلسلہ شروع ،موسم انتہائی سرد ہوگیا ،کالام میں آٹھ انچ تک برف باری اور 25ملی لیٹر تک بارش ریکارڈ ،تفصیلات کے مطابق سوات کے میدانی علاقوں مینگورہ ،بریکوٹ ،خوزاہ خیلہ ،مٹہ ،کبل اور دیگر مضافاتی علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش اور پہاڑی علاقوں مالم جبہ ،کالام ،سپین سر مٹہ ،مرغزا ر اور میاندم کے پہاڑی چوٹیوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شرو ع ہوگیا ہے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 36گھنٹوں کے دوران کالام میںآٹھ انچ سے زائد برف باری اور25ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے سوات کے میدانی علاقوں میں جاری بار ش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم انہتائی سرد ہوگیا ہے
442 total views, no views today


