سوات،بارش کی وجہ سے مینگورہ کے ملحقہ علاقے پانڑ روڈ شریف آباد کی سڑکیں ندی میں تبدیل مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا، سوات میں منگل کے روز سے بارشوں کی وجہ سے مینگورہ کے نواحی علاقہ شریف آباد سڑک پر پانی کی وجہ سے مقامی لوگوں کا چلنامحال مینگورہ شہر سے صرف تین کلومیٹر دور سڑک جن پر ہزاروں لوگوں کی امد ورفت ہوتی ہے پچھلے کئی سالوں سے خراب ہے جس پر مقامی لوگوں بار بار احتجاج بھی کیاہے اور مقامی ایم پی اے فضل حکیم خان نے لوگوں کو ایک ہفتے میں سڑک کی تعمیر کی یقین دہانی بھی کرائی تھی
مگر تین ماہ گزرنے کے باوجود سڑک پر کام شروع نہ ہوسکا، مقامی لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ اس سڑک پر روزانہ ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں جبکہ بارشوں میں خواتین اور سکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامناہے روڈ پر پانی بہہ جانے کی وجہ مقامی لوگ گھروں میں مقید ہوگئے جبکہ رکشے والے بھی اس سڑک پر سفر کرنے سے انکارکرتے ہیں مقامی لوگوں نے دہمکی دی ہے اگر روڈ کی تعمیر جلد ازجلد شروع نہیں کی گئی تو وہ سڑکوں پر نکل آئینگے ۔
338 total views, no views today


