کبل،ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظالمانہ سلوک بند کرنے تک مکمل پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گا بھاری جرمانوں اور ناجائز چالانوں کی وجہ سے غریب ٹرانسپورٹرز سے منہ کا نوالہ چھین کر دو وقت کی روٹی سے محروم کیا جارہا ہے عوامی مشکلات کی ذمہ دار انتظامیہ ہے ان خیالات کا اظہار آل سوات ٹرانسپورٹ صدر خائستہ باچا،نا ئب صدر عالمگیر خان،بہادر،عطاء اللہ خان،مکرم خان اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سوات کے ہدایت پر ٹریفک اہلکاروں نے ٹرانسپورٹرز کا جینا حرام کر رکھا ہے
روزانہ کی بنیاد پر بھاری جرمانوں اور ناجائز چالانوں کی وجہ غریب ٹرانسپورٹرز اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی فراہم کرنے سے قاصر ہوکر ہڑتال پر مجبور ہوگئے ہیں جوکہ کامیابی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے طلبہ و طالبات سمیت خواتین،بچوں اور بوڑھوں کو درپیش مشکلات کی ذمہ دار انتظامیہ ہے جنہوں نے سازش کے تحت ٹرانسپورٹرز کو ہڑتال پر مجبور کردیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ جب تک انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظالمانہ رویہ ترک نہیں کرتے تب تک پہیہ جام رہے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ٹرانسپورٹرز معاشرے کا غریب طبقہ ہے لہذا ان کے جائز مطالبات کے لئے جاری ہڑتال کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا جائے۔
339 total views, no views today


