قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں،بابراعظم نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنانمنٹ میں ناردرن کے خلاف اپنی چھٹی سنچری سکور کرکے سنگ میل عبور کیا۔
جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم نے ناردرن ٹیم کے خلاف 63 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 6 یا اس سے زائد سنچریاں بنانے والے دنیا کے 9ویں بلے باز ہیں، اس فہرست میں کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ بابر اعظم نے185 اننگز میں 6 سنچریاں سکور کی ہیں۔
500 total views, 4 views today
Comments