سوات،بلدیاتی الیکشن کی آمد ،جے یوآئی کے دیرینہ نظریاتی کارکنوں کی بیٹھک ،دیرینہ راہنماؤں نے سر جوڑ لئے ،پارٹی سے کنارہ کش ساتھیوں سے فعال رابطوں کا آغاز ،جے یوآئی سوات کواصل ڈگر پر لانے اور فعال جماعت بنانے کے لئے حکمت عملی وضع ،انفرادی ،اجتماعی ملاقاتوں کے افزاء نتائج برآمد ، باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صو بائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے اعلان کے بعد جے یوآئی سوات کے دیرینہ نظریاتی کارکنوں کی ایک یٹھک ہوئی جس میں جے یوآئی کو سوا ت کی سیاست میں دوبارہ فعال بنانے کے لئے کافی عرصہ سے پارٹی سے کنارہ کش ہونیوالے ساتھیو ں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے
اور دیرینہ راہنماؤں نے اس حوالے کافی دنوں سے پرانے ساتھیوں کے ساتھ انفرادی اور اجتماعی ملاقاتوں کا سلسلہ شرو ع کردیا ہے جس کا بنیادی مقصد جے یوآئی کو دوبارہ اپنی اصل ڈگر پرلا نا ہے زرائع کے مطابق اس سلسلے میں جے یوآئی سے وابستہ بااثر علماء کرام اور نظریاتی ساتھیوں کے ساتھ ملاقاتوں کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں اور جے یوآئی کو سوات کی سیاست میں اس کا پرانا مقام دوبارہ دلانے کے لئے حکمت عملی وضع کردی گئی ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ پارٹی سے دیرینہ وابستگی رکھنے والے علماء کرام اور ساتھیوں سے اس حوالے سے وقتاً فوقتاً رہنمائی لی جائیگی تاکہ آنیوالے انتخابات کے لئے سازگار فضاء بنائی جاسکے اس حوالے سے دیرینہ ساتھیوں کو یونین کونسلوں اوروارڈز میں بھی پرانے کارکنوں سے فعال رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔
415 total views, no views today


