سوات(سوات نیوز)تھانہ مینگورہ کے قریب رات کے تاریکی میں نا معلوم چوروں نے دکان کا صفایا کردیا ،مینگورہ شہر میں موجود جنرل ہاڈ ویئر اینڈ پینٹ کے دکان سے رات کے تاریکی میں نامعلوم چوروں نے 1 لاکھ 85 ہزار کا نقد رقم چوری کرکے لے اُڑے ، تفصیلات کے مطابق دکاندار محمد یامین ولد محمد ظاہر نے تھانہ مینگورہ میں رپورٹ درج کراتے ہوۓ بتایا کہ شب گذشتہ نا معلوم چوروں نے ان کے دکان کے اوپر گودام کی چھت توڑ کر دکان سے نقد رقم اور دیگر سامان چوری کرلیا ہے، مینگورہ شہر میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں جس سے شہر میں خوف و ہراس کی فضاء سے شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ، حکومت فوری طور پر قانونی کاروائ کرتے ہوۓ ڈکیتی کے اس واقع میں ملوث چوروں کو پکڑ کر چوری ہوۓ نقد رقم برآمد کرائیں
706 total views, no views today



