سوات( سوات نیوز) ضلع سوات کی سب سے حسین وادی کالام اورارگرد کے مضافات کے علاقوں میں ہر قسم زمینوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے ایک نوٹیفیکیشن( چھٹی نمبر) 33110/PA/DC(S) میں تمام متعلقہ محکموں کو لکھا ہے کہ وادیِ کالام اور مضافات میں زمینوں کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں ایک زمین کو کئی افراد کے ہاتھ فروخت، زمینوں پر قبضہ، ملکیت کے مسائل کی وجہ سے علاقہ کے امن کو خطرہ ہے۔ کالام میں ابھی تک پٹوار میں آباد کاری نہیں ہوئی جس کا کام جاری ہے۔ اس وجہ سے پٹوار حلقہ جات اور تمام متعلقہ محکموں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ وادیِ کالام میں زمینوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی لگادیں۔ ڈی سی سوات نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر احکامات پر عمل درامد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ جس پر اج سے عمل درامد شرو ع ہو چکا ہے۔
1,633 total views, no views today



