بریکوٹ ، بریکوٹ بازار میں دکانوں کے کرایے آسمان کو چھو رہے ہیں ۔زائد کرایوں کی وجہ سے یہاں کے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں ۔مالکان کی اپنی مرضی حکومت کی طرف سے کوئی قانون نہیں ۔دکاندار ان کاروبار چھوڑ نے پر مجبورہورہے ہیں ۔صوبائی حکومت فوری طور پر دکانوں کے کرائے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان انقلابی گارڈز کے فوکل پرسن عزیز احمد خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بریکوٹ بازار کے دکانوں کے کرائے اسلام آباد کے کاروباری مراکز سے زیاد ہ ہیں ۔
یہاں پر دکانوں کو تنگ کرکے کرائے میں ہزاروں فیصد اضافہ کردیا جا تاہے ۔بریکوٹ بازار سے اس وقت تاجر برداری اپنے کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہیں کیونکہ کاروباری زندگی پہلے ہی مفلو ج ہے اور زائد کرایوں نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس مسلے پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ بروقت اقدامات سے ایک طرف بریکوٹ بازار کاروباری طور پر مستحکم ہو جائے گا جبکہ دوسری طرف بے روزگاری میں بھی کمی واقع ہو گی ۔
313 total views, no views today


