سوات،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کفایت اللہ خان کے زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن کے ڈویژنل اینٹلی جنس کوآرڈینیشن ، امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک اجلاس منعقدہ ہوا ، جس میں آرپی ملاکنڈ ڈویژن او آزاد اور سات اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کے علاوہ پولیٹکل ایجنٹ باجوڑ ، ڈی پی او سوات اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں متعدد امور زیر غور آئیں اور امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام اداروں کے درمیان رابطے مزید مستحکم کئے جائیں گے اور قانون کے نفاذ کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے ،
اجلاس میں این سی پی اور کٹ گاڑیوں ، ملاکنڈ ڈویژن میں جیلوں کی حفاظف اور لواری ٹنل کے موضوع پر اہم فیصلے کئے گئے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے مینگورہ بازار میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کو سراہا اور اس عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی بھی ہدایت جاری کئے ۔
335 total views, no views today


