مینگورہ(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونونے کہاہے کہ پختون ایک محب وطن قوم ہے جس نے ملک وقوم کی خاطر نمایاں قربانیاں دی ہیں مگر وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویومیں پختونوں کے حوالے سے جو بیان دیاہے اس سے تمام پختونوں کی دل آزاری ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ پختونوں کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،کشیدہ حالات میں اس قوم پر حملے ہوئے،ان کا خون بہایا گیا مگر یہ قوم اپنی محب وطنی پرقائم رہی اور اب بھی اس ملک اور اس مٹی سے والہانہ محبت کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کو اس قوم نے دومرتبہ موقع دیا مگر اس نے قوم کی کوئی خدمت نہیں کی جس کے سبب ان کا حکمرانوں سے اعتماد اٹھنے لگا ہے ۔
758 total views, 2 views today
Comments