سوات (سوات نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات سمیت پورے صوبے کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح ہے، سوات موٹروے فیز ٹو کی تعمیر سے ملاکنڈ ڈویژن حقیقی معنوں میں سیاحتی حب بن جائیگا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اگلی باری پھر ہماری ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں سوات پریس کلب کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں سوات پریس کلب کے چیئرمین محبوب علی، چیف آرگنائزر غلام فاروق، ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد عالم اور سابق چیئرمین رشید اقبال شامل تھے، اس موقع پر چیئرمین محبوب علی نے سوات کے صحافیوں کے مسائل پر تفصیلی بریفینگ دی، وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ سوات سمیت پورے صوبے کے صحافیوں اور عوام کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہو اور سوات سمیت پورے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے، جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، اور انشاء اللہ میرے دور میں صوبے کے عوام کے مشکلات کا ازالہ کرینگے، انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے فیز ٹو پر ستمبر میں کام شروع ہو جائیگا، اور پورے ملک کے سیاح مزید بڑے تعداد میں اس علاقے میں آئینگے، انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں امسال 27 لاکھ سیاحوں کی آمد موجودہ حکومت کی بہترین پالیسوں کا نتیجہ ہے، اور ہماری کوشیش ہے کہ مزید سیاحتی مقامات دریافت کرکے ان کو سڑکوں کا جال بچھایا جائیں تاکہ معشیت کو مزید مستحکم کیا جا سکیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مرکزی حکومت، پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومتیں کامیابی سے کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ اگلی باری پھر ہماری ہوگی، اور عوامی مشکلات کے خاتمے کا تسلسل جاری رہیگا۔
636 total views, 2 views today