سوات(سوات نیوز)ضلعی پولیس آفس میں ”میٹ دی پریس“ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے کی۔ ”میٹ دی پریس“ پروگرام میں ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بھر پور شرکت کی۔
میٹنگ شرکاء سے ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا کردار ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتی ہیں، اس لئے میڈیا کے نمائندے بھی عوام کے ساتھ ساتھ پولیس سے جرائم کے بیخ کنی میں تعاون کرینگے تاکہ ضلع سوات سے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کا خاتمہ کرکے آنے والے نسل کو جرائم اور منشیات سے پاک ماحول فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس کاجرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں، کریک ڈاؤن کے دوران متعدد منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرکے جیل بھجوائے گئے ہیں،جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اسی طرح ضلع سوات کے پہاڑی علاقات جات میں روزانہ کے بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ علاقے میں امن و امان قائم ہو، ضلع سوات میں امن کے بحالی میں سیکورٹی فورسز، پولیس جوانوں اور سول سوسائٹی نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں ان کے قربانیوں کے بدولت آج سوات میں امن و امان کا فضاء برقرار ہیں۔ سیکورٹی فورسز، پولیس جوانوں اور سول سوسائٹی کے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ضلع سوات کے امن کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹایا جائے گا۔
میڈیا نمائندوں نے ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کا روزانہ کے بنیاد پر ”اوپن کورٹ“ کے اقدام کو بہت سراہا اور کہا کہ ہم نے پہلی بار سوات کے تاریخ میں روزانہ کے بنیاد پر ”اوپن کورٹ“ دیکھا۔ڈی پی اُو سوات نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ روزانہ کے بنیاد پر اُوپن کورٹ کا مقصدسائلین کو فوری طور پر انصاف کی فراہمی ہے، اس سلسلے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق سوات کے تمام پولیس اسٹیشنز میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ”مدد گار“ کا لقب دے کر تعینات کیا گیا ہے جو تھانے میں آنے والے ضعیف العمراور لاچار افراد کے مدد کرکے اُن کو فوری طور انصاف فراہمی کو یقنی بنایا جائیگا۔
میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس سوات کمسن موٹر سائیکل سواروں، بغیر ہیلمٹ، بغیر لائنس ڈرائیونگ، پولیس وارننگ لائٹس کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گا، اس کے بعد کمسن ڈرائیورز کے والدین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے میڈیا کے وساطت سے والدین کے نام پیغام میں کہا کہ آئے روز حادثات کے وجہ سے نوجوان نسل موت اور معذروی کے آغوش میں چلے جا رہے ہیں اور والدین اپنے آنے والے سہاروں کو گنوا رہے ہیں لہذا والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، اُن کو موٹر سائیکل چلانے نہ دیا جائے، ان کے چال چلن پر نظر رکھیں تاکہ آپ کا بچہ آپ کا سہارا بن جائے۔
”میٹ دی پریس“ پروگرام میں شریک میڈیا کے تمام نمائندوں نے ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے ساتھ بھر تعاون کے یقین دہانی کرائی، اور منشیات فروشوں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری سوات پولیس کے کریک ڈاؤن میں پولیس کا شانہ بشانہ رہنے کا اعادہ کیا۔
ترجمان سوات پولیس
840 total views, 2 views today