پشاور(سوات نیوز) پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ نے وزیر اعظم شکایت سیل اور وزیر اعظم پورٹل کو غیر قانونی قرار دیا ،، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنا دیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے ممتاز قانون دان اورنگزیب ایڈوکیٹ کے رٹ پیٹیشن پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور وزیراعظم شکایت سیل اور پورٹل کو صوبائی حکومت کے ملازمین کے خلاف استعمال کو غیر قانونی قرار دیا، اورنگزیب ایڈوکیٹ نے رٹ پیٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ آئین کی ارٹیکل 99 کے تحت وفاقی حکومت نے وزیر اعظم پورٹل اور شکایت سیل کے قیام کا جو اعلان کیا تھا اس کا اطلاق صوبائی حکومت کے ملازمین پر نہیں ہو تا،،اس لئے اس قانون کی غیر قانونی استعمال کو روکا جائیں، فاضل وکیل نے رٹ پٹشن میں یہ موقف بھی اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل ضیاء اللہ کو وزیر اعظم پورٹل پر شکایت کے باعث قرار قانونی طور پر گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،، عدالت نے اپنے فیصلے میں رٹ پیٹیشن میں معروف قانون داد کی استدعا کو منظور کرتے ہو ئے احکامات جاری کئے کہ آئندہ وزیر اعظم شکایت سیل اور پورٹل کو صوبائی حکومت کے ملازمین کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکے گا،،،
522 total views, 2 views today