سوات(سوات نیوز)آخر کار انتظامیہ حرکت میں آ ہی گئی۔کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کے ہدایات پر اج اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ خان نے تحصیلدار کالام۔ایس ایس او کالام کے ساتھ وادی کالام میں دفعہ 144 کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بلیوں اوشن۔منانوں۔مرینا ان۔مڈہلز۔ڈیزائر ہوٹلز سمیت دریائے سوات کے کنارے کئے پلاٹس کے تجاوزات کو مسمار کرکے ہٹایا گیا۔
اے سی بحرین نے کہا کے دریائے سوات کے کنارے تعمیراتی کام پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہیں جسکے۔ باوجود بھی لوگ دریائے سوات کے احاطے میں تعمیراتی کام کررہے ہیں جسکی کسی کو اجازت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گی کالام کے بعد بحرین مدین میں بھی کارروائی کرینگے۔
اج اپریشن کے دوران لیویز اور پولیس نفری کی موجودگی میں بھاری مشینری کے زریعے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔۔
515 total views, 2 views today