سوات، سوات کے تحصیل مٹہ کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے پیر تک بند کردیئے گئے ، سیکورٹی وجوہات کو بہتر بنانے تک سکول بند رہیں گے ، ذرائع کے مطابق سوات کے تحصیل مٹہ میں تمام نجی تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اج ہزاروں طلباء وطالبات اپنے سکول کو نہیں جا سکے، پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ثواب خان کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کی بند ش کا فیصلہ سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے کیا گیا ہے، نجی تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے سکولوں کو بند کیا گیا ہے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز مٹہ بازار میں ایک نجی سکول کے قریب ایک کلو بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا تھا۔
333 total views, no views today
Comments


