سوات، سوات میں مختلف حادثات میں پانچ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ، تین زخمی ہوگئے ، پولیس رپورٹوں کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈنڈ کے مقام پر سوزوکی بے قابو ہوکر سکول بچوں پر چڑھ دوڑی ،ایک جاں بحق ،راہ گیر سمیت تین طلباء زخمی ،طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل،مقدمہ درج تفتیش شروع،کبل پولیس سٹیشن کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ گالوچ شاہ ڈنڈ کے مقام پر سوزوکی نمبر PSK G 4009ڈرائیور خالد زمین ولد مسکین ساکن ٹانگئی چینہ سے بے قابو ہوکر گارلینڈ ماڈل سکول جانے والے طلباء پر چڑھ دوڑی
جس کے نتیجہ میں جماعت نہم کا طالب علم وقاص ولد بخت تاج موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دیگر طلباء عبد اللہ اور حسن شاہ سمیت راہ گیر فرمان ذادہ ٹیلر زخمی ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کبل ہسپتال منتقل کیا گیا کبل پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔
اسی طرح کبل کے علاقہ ڈاگے میں سوزوکی الٹنے سے کامران ولداقبال عمر پانچ سال سکنہ ڈاگے جاں بحق ہوگیا، جبکہ سمندر ولد اسداللہ شدید زخمی ہوگئے جس کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تحصیل چارباغ کے علاقہ گلی باغ میں فلائنگ کوچ نمبر پی ایس سی 1506 نے نادر خان ولد قلندر عمر پچاس سال گلی باغ کو ٹکر ماردی ، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔
کبل،رزوکی حادثہ میں جاں بحق گارلینڈ ماڈل سکول 9thکلاس کے طالب علم وقاص ولد بخت تاج کو آہوں و سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان شاہ ڈنڈ میں سپردخاک کردیا گیاتدفین کے وقت رقت آمیز مناظردیکھنے کو ملے نماز جنازہ میں گارلینڈ ماڈل سکول کے اساتذہ کرام و طلباء سمیت تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی واقعہ پر پورا علاقہ غم میں ڈوبا رہا والدین کی حالت غیر ہوگئی صبح ماں کو الوداع کہنے والا فرشتہ صفت وقاص گھر سلامت نہ لوٹ سکا والد کا بیان ۔
436 total views, no views today


