منگورہ(سوات نیوز)ڈی پی اُو زاہد نواز مروت کے ہدایت پر جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں دربار کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی اُو سوات کو پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ڈی پی اُو سوات نے یادگارِ شہدائے پولیس پر حاضری دی اور یادگارِ شہداء پر پھولوں کا گلدستہ رکھا اور شہدائے پولیس کے درجات بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
دربار میں ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ایس پی آپر سوات درویش خان، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان،ایس پی ٹریفک وقار خان، ایس پی سپیشل برانچ پیر زربادشاہ، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز،آفس سٹاف، ضلعی پولیس، ایلٹ فورس، ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت لیڈیز پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔
دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے کہا کہ تمام پولیس آفسران اپنے ماتحت اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کرائیں اُن سے اُن کے مسائل کے بارے میں پوچھیں اُن کے حال احوال پوچھیں اگر کسی کو کوئی بھی مسئلہ ہو خواہ وہ ذاتی ہو یا سرکاری طور پر ہو، مجھے فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ اُن کے مسئلے مسائل فوری طور پر حل ہو سکے۔
تھانوں اور چوکیوں میں آنے والے سائلین خواہ وہ امیر ہو یا غریب ہو مسلم ہو یا غیر مسلم ہو اُن کا خیال رکھیں اُن کو عزت کے ساتھ بٹھا کر اُن کے مسئلے کو فوری طور پر قانون کے مطابق حل کریں،ضعیف العمر، یتیموں، مسکینوں، بیواہ، عورتوں، بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ تمام لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور خدمت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہیں۔عوام کی خدمت کرنے سے آپ لوگوں کو آسانی پیدا ہوگی دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔
ٹریفک پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے بہت فرائض ہیں،سوات میں سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کا ہے، کسی کو ناجائر تنگ نہ کریں، سوات ایک سیاحتی علاقہ ہیں یہاں پر باہر سے ٹورسٹ آتے یہ ضلع سوات کے لوگوں کا ذریعہ معاش ہیں، ٹورسٹ کو عزت دیں اُن سے احترام کے ساتھ ملیں، اُ ن کو راستہ بتائیں اُن کے مدد کریں کیونکہ آپ لوگوں کا یہ میسج یہ رویہ پورے ملک تک پہنچ جائے گا کہ سوات پولیس عوام دوست پولیس ہیں۔
سوات میں سیر و تفریح کے لئے آنے والے ٹورسٹ حضرات کو چالان نہ دیں اور ٹورسٹ حضرات سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ قانون پر عملدآمد کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا اچھا کارکردگی دکھانے والے پولیس آفسران و اہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائے گا اور ڈیوٹی میں غفلت بھرتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ سابقہ چھوٹی غلطیوں میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو مکمل طور پر معاف کیا۔
جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ ضلع سوات کو منشیات سے پاک کر کے آنے والے نسلوں کو منشیات سے پاک سوات دیا جائے، منشیات فروشوں کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں اُن کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لے گے، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گا کیونکہ سوات کے عوام، سیکورٹی فورسز، پولیس اہلکاروں نے ضلع سوات کے امن کے بحالی میں بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں۔
دربار کے آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت کو پولیس جوانوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، ڈی پی اُو سوات نے فوری طور پر پولیس اہلکاروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔
528 total views, no views today



