مینگورہ،ٹرانسپورٹ یونین کے وفد کا پاک آرمی کے میجر حمیر اعظم سے ملاقات ، جنرل بس سٹینڈ میں شرح سے زیادہ ٹیکس لیا جارہا ہے ، میجر حمیر اعظم کا ذمہ دار حکام سے بات چیت کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹرانسپورٹ یونین کے وفد نے خائستہ باچا کی قیادت میں پاک آرمی کے میجر حمیر اعظم سے رحیم آباد میں ملاقات کی ۔ وفد نے میجر حمیر اعظم کو بتایا جنرل بس سٹینڈ میں شرح سے زیادہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جو سرا سر ظلم ہے سارا بوجھ غرفیب عوام پر پڑھ رہا ہے لہٰذا قانون کے مطابق ٹیکس لیا جائے ۔
میجر حمیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں بات چیت کی جائے گی ، غریب عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے مسئلہ کا حل نکالا جائے ، میجر حمیر اعظم کی یقین دہانی پر وفد نے اعتماد کا اظہار کیا ۔
514 total views, no views today


