پشاور(سوات نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے نوشہرہ اور باجوڑ میں نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی پولیس کو ان واقعات میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔
درایں اثناء وزیر اعلی نے لوئر دیر کے علاقہ میدان میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما علی اکبر کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے بھی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے زخمی علی اکبر کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
554 total views, no views today



