ایبٹ اباد(سوات نیوز)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں خاتون نے بیک وقت 7 بچوں کو جنم دے دیا۔ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں بٹگرام کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، بچوں میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق 34 سالہ خاتون کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام سے ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون اور تمام بچے صحت مند ہیں، خاتون کی پہلے بھی دو بیٹیاں ہیں۔
1,001 total views, no views today
Comments



