بین الاقوامی فلاحی ادارے قطر چیریٹی کی جانب سے ہاتھ دھونے کے عالمی دن کی تقریب
پشاور(سوات نیوز)15 اکتوبر کو ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بانڈہ کچوڑی سیرو زئی(پشاور) میں قطر چیریٹی نے ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں صابن سے ہاتھ دھونے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا تا کہ اس سے بیماریوں کی روک تھام میں مدد مل سکے۔ بچوں نے صابن سے ہاتھ دھونے کی سرگرمی کی مشق کا عملی مظاہرہ کیا۔ قطر چیریٹی کی جانب سے بچوں میں انعامات اور صحت و صفائی کی کٹ بھی تقسیم کی۔
اساتذہ کرام اور والدین نے قطر چیریٹی کی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ قطر چیریٹی کے پشاور (خیبر پختون خواہ) کے کوآرڈینیٹر سجاد خان کا کہنا تھا کہ قطر چیریٹی حفظان صحت سے متعلقہ پرگراموں کو جاری و ساری رکھے گی تاکہ لوگوں میں آگاہی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر چیریٹی جہاں تک ممکن ہو سکا اس قسم کے فلاحی کاموں میں اپنا بھر پورکردار ادا کرتا رہے گا۔
496 total views, no views today



