سوات(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ اب عمران نیازی کا حکومت سے جانا ہر محب وطن پاکستانی کا مطالبہ بنتا جا رہا ہے، عمران کا مزیدحکومت میں رہنا ملک و قوم کی تباہی ہو گی، غریب لوگوں کو مہنگائی کی سونامی کے نذر کرنے والے عمران خان اب اس ملک کیلئے رسک بن گئے، مہنگائی کی طوفان نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے عمران خان نے ملک و قوم کو تباہی دہانے پر لاکھڑا کرکے مافیا کا تحفظ کر رہا ہے، حکومت ختم ہوتے ہی پی ٹی آئی کا پنجرہ خالی ہو جائیگا، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے نشان بیٹ پر کوئی الیکشن لرنے کیلئے تیار ہی نہیں ہو گا، ہر مشکل میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر اور سکون محسوس کرتا ہوں، خواہ وہ زلزلہ، سیلاب، دہشت گردی یا دوسری مصیبت ہو ہمیشہ اپنی ذاتی مفاد پر عوامی مفاد کو ترجیح دی، سیاست میں آنے کے بعد کبھی صوبے میں میری پارٹی کی حکومت نہیں رہی، صرف مرکزی حکومت میں رہتے ہوئے جو کام شانگلہ کیلئے کئے تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، شانگلہ کے عوام نے بھی کبھی مجھے شرمندہ نہیں کیا بہت سے سیلاب طوفان آئے مگر شانگلہ کے عوام میرے ساتھ کھڑے رہے میری جان و مال سب ان کیلئے حاضر ہے کبھی انہیں مایوس نہیں کرینگے، وہ پورن ہاؤس سنگوٹہ سوات میں سابق ناظم یونین کونسل ملک خیل کوٹکے اور اے این پی کے ممبر صوبائی کونسل و ضلعی سینئر نائب صدر سرنزیب خان کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور تنظیموں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔جلسہ سے رشاد خان، انتخاب عالم، بخت عالم،فیض محمد پاپا، محمد علی شاہ،سید معاذ الدین،نوشیران،گل محمد سابق ناظم، غریب گل،عجب خان اچر، زاہد حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا، انجینئر امیر مقام نے سرنزیب خان کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ سرنزیب خان ایک ممتاز سیاسی شخصیت ہے جنہوں نے 40 سال ایک پارٹی میں گزارے اور اُصول پسندی کا مظاہرہ کیا آج ہم ان کو اور ان کے ساتھیوں کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور جن لوگوں نے اس شمولیت میں کوششیں کیں ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
669 total views, no views today



