سوات کے تاجر برادری نے نے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفسر ذاہد نواز مروت کی تعیناتی کو سوات کیلئے نیک شگون قرار دے دیا،نئے ڈی پی او کی تعیناتی سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے ختم ہوگئے ہیں،ڈی پی او سوات خود عوامی مسائل سن کر اُن کو فوری طور پر حل کررہے ہیں جو ایک احسن اقدام ہے اس کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی کارروائیوں میں تیز ی آئی ہے.
سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈی پی سوات ذاہد نواز مروت کو سوات میں تعینات کرکے عوام کا مسلہ حل کردیا جس پر ہم حکومت کے شکر گزار ہیں عوام اور پولیس کے درمیان جو فاصلہ تھا وہ نئے ڈی پی او کے تعیناتی سے ختم ہو گیا ہے اب ہر کوئی اپنا مسلہ ڈی پی او کے سامنے بیان کرسکتا ہے اور وہ اُس کو فوری طور پر حل کرتا ہے جو ایک احسن اقدام ہے اس کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کیلئے خلاف بھی کارروائی ہورہی ہے۔
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور ٹریڈ فیڈریشن سوات کے ترجمان ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان کے تاریخ میں پہلی بار ایسے پولیس آفسر کو دیکھا ہے کہ وہ خود روزانہ اوپن کورٹ لگا کر عوامی مسائل خود سن رہے ہوں اس طرح آفسران اگر پورے ملک میں تعینات کئے جائے تو اس ملک میں مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی ہوگی۔۔
جیولرز ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے رحمت اللہ نے کہا ہے نئے ڈی پی او سوات ذاہد نواز مروت جب سے سوات آئے ہیں ہم بہت خوش ہیں کہ وہ عوام کی مسائل خود سن رہے ہیں اور اُن کو فوری طور پر حل کررہے ہیں ان سے پہلے کبھی بھی ایسا نہیں ہوتا تھا۔
حاجی بابا سے تعلق رکھنے والے گوہر نے کہا ہے کہ جب سے ڈی پی او سوات ذاہد نوازمروت آئے ہیں سوات میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی اور ہمارے سوات کو منشیات فروشوں سے پاک کیا جائے گا۔
1,112 total views, 2 views today