سوات(سوات نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر فخر پاکستان شاہد خان آفریدی نے آج شاہی محل سوات میں شہزادہ میانگل عدنان اورنگزیب (عدنان باچا) سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہزادہ میانگل عدنان اورنگزیب کی جانب سے مہمان کے لئے پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ناشتے کے بعد لالا نے عدنان باچا کے قریبی ساتھیوں کے ساتھ تصویر کھینچا جس میں میاں خضر حیات، میانگل عدنان اورنگزیب، شاہد خان آفریدی، میاں عمر حیات، نادر خان اور پیر محمد، میاں آصف حیات اور اسحاق بھی موجود تھے۔ شاہد خان آفریدی اس سے قبل کالام گئے تھے جہاں وہ قدرتی نظاروں کے ساتھ سہانے موسم سے لطف انداوز ہوئے تھے ۔
629 total views, no views today
Comments



