اسلام آباد۔ (اے پی پی)شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر برائے خزانہ و ریونیو تعینات کیا گیا ہے، اس حوالے سے پیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر آئین کے آرٹیکل 93 کی کلاز ون کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ تقرری کی منظوری دی جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مشیر خزانہ و ریونیو کا عہدہ وفاقی وزیر کے بابر ہو گا۔
706 total views, no views today
Comments



