سوات(سوات نیوز)سوات پولیس کی بروقت ریسپانس، مغوی بچے کو کرک سے بازیاب کرایا گیا.مسماۃ (ز) زوجہ ضیاء الرحمن سکنہ تحصیل خال قلعہ لوئر دیر حال شینگری ابوہا بریکوٹ آکر یوں رپورٹ کیا کہ مسمی عثمان ولد امیر آمس ساکن لکی مروت جو کہ رشتہ میں میری سالہ ہے ہمارے گھر میں رات گزاری، صبح ناشتہ کرنے کے بعد میرے بیٹے محمد امیر بعمر ۲ سال کو ساتھ لے کر کہا کہ میں بچے کے لئے بازار میں کھلونے خرید کر واپس آتا ہو۔بہت دیر گزرنے کے بعد میں نے جب فون کیا تو مذکورہ عثمان نے بتایا کہ آپ کے شوہر کے ذمے میرا قرضہ ہے بار بار مطالبہ کرنے کے باجود میرے پیسے واپس نہیں دے رہا، اسی وجہ سے میں نے آپ کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گیا جب تک میرے پیسے نہیں دے گا تب تک میں بچے کو اپنے قبضے میں رکھونگا۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے فوری طور پر ایس ڈی پی اُو بریکوٹ ساجد ممتاز کو بچہ جلد از جلد باحفاظت بازیاب کرانے کا حکم دیا۔ ایس ڈی پی اُو بریکوٹ نے ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے زاہد خان، انوسٹی گیشن آفیسر عمر زادہ، اے ایس آئی محمد نعیم، آئی ٹی ایکسپرٹ خلیل الرحمان اور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، پولیس پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے راولپنڈی پہنچ گئے جہاں پر مذکورہ شخص کا فریش لوکیشن سے معلوم ہوا کہ وہ لکی مروت کے طرف رواں ہیں۔انتھک کوششوں کے بعد ملزم کو بمقام کرک قابوکرکے گرفتار کر لیا جبکہ مغوی بچہ جس کو اُس نے گاڑی میں چھپا کر رکھا تھاکو باحفاظت بازیاب کرایا گیا۔
624 total views, 2 views today