پاک ۔چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستانی سفارت خانے نے چنگ ڈاؤ کی مقامی حکومت اور ایس سی او ڈیمانسٹریشن ایریا کے پاکستان چائنا سنٹر کے تعاون سےچنگ ڈاؤ انٹرنیشنل اولمپکس سیلنگ سنٹرمیں ایک موضوعاتی لائٹ شو منعقد کیا جس میں سرکاری لوگو ڈسپلے کیا گیا اور دونوں ممالک کےتعلقات مزید مستحکم بنانے کے لئے نعرے لگائے گئے،
اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق ، چنگ ڈاؤ پیپلز کانگریس کے چیئرمین وانگ لومیگ ، چنگ ڈاؤ کلچر اینڈ ٹورزم بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ژو تیئی اور چنگ ڈاؤ کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل مو جنڈیان ، پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ،
دریں اثناء پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے حوالہ سے چنگ ڈاؤ کے انٹرنیشنل سیلنگ سنٹر میں پاکستان کلچرل فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں چنگ ڈاؤ حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت چنگ ڈاؤ پیپلز کانگریس کے چیئرمین وانگ لومنگ ،
چنگ ڈاؤ خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر جنر ل مو جنڈیان ، چنگ ڈاؤ ثقافت اور سیاحت بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ژو تیئی اور مس وانگ ہانگ کےعلاوہ چنگ ڈاؤ ٹورزم گروپ کے صدر،مقامی فنکاروں ، طلباء اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین وانگ لومنگ نے کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او ڈیمانسٹریشن ایریا کے میزبان کی حیثیت چنگ ڈائواور پاکستان ثقافتی تبادلوں ، دو طرفہ سیاحت اور میڈیا کے شعبہ میں اپنےتعلقات میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے یقین دلایا کہ چنگ ڈاؤ تعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھائے گا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور سدا بہارسٹریٹجک باہمی شراکت دار ہیں،
فیسٹیول کے دوران چینی بچوں نے روایتی پاکستانی اور چینی گیت پیش کئے، تقریب کے دوران مشہور پاکستانی فلم’’ پرواز ہےجنون‘‘ کی بھی نمائش کی گئی ۔
644 total views, 2 views today